پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ڈوزیئر عالمی برادری کیساتھ شیئر کردیا

Written by on November 18, 2021

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جامع ڈوزیئر عالمی برادری کے ساتھ شیئر کر دیا۔

ترجمان دفتر کارجہ عاصم افتخار کے مطابق ڈوزیئر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں مزید 5 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے کی مذمت کی گئی ،  عاصم افتخار نے کہا کہ  ڈوزیئر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور قتل عام کے ناقابل تردید ثبوت فراہم کیے ہیں  ساتھ ہی  عالمی برادری  سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرنے  اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ و پر امن حل کیلئے مطالبہ کیا گیا ہے ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج یکم اکتوبر سے تاحال جعلی مقابلوں اور نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کم از کم  30 معصوم کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے  جبکہ شہیدوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا فعل بھی قابل مذمت ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist