عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے قبل 14 مراحل سے گزرنا ہوگا ، الیکشن کمیشن

Written by on November 18, 2021

 الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے قبل 14مراحل سے گزارنے کا عندیہ دے دیا۔

چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای وی ایم کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتے، عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے پہلے 14 مراحل سے گزرنا ہوگا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں،ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے، ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی مشینیں ہونگی، فگر آؤٹ کرنا باقی ہے۔

رکن کمیٹی عالیہ کامران نے استفسار کیا کہ بلوچستان کے حلقہ بندیاں کیسے ہوں گی ، جہاں انٹرنیٹ  نہیں ہے وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال ہو گی؟، بلوچستان کے عوام مشکل سے ووٹ کاسٹ کر جاتے ہیں۔

ممبر اکرم درانی نے پوچھا کہ میرے حلقے کو دو حصوں میں تقسیم کریں گے؟ ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ آپ کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist