’سپورٹس مین ہمیشہ سمجھتاہے وہ جیتے گا‘

Written by on November 17, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپورٹس مین جب گراونڈ میں قدم رکھتاہے تو ہمیشہ سمجھتاہے کہ وہ جیتے گا۔

نجی ٹی وی کےمطابق یہ بات وزیراعظم عمران خان نےپارلیمنٹ ہاوس کی راہداری میں صحافیوں سےگفتگو کےدوران کہی۔پارلیمنٹ ہاوس کی راہداری میں وزیر اعظم سے چلتے  چلتےایک صحافی نے سوال کیا کہ کل مشترکہ اجلاس کے لیے آپ کتنے پرامید ہیں؟ اس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ سپورٹس مین جب گرانڈ میں قدم رکھتا ہے تو ہمیشہ سمجھتا ہے کہ وہ جیتے گا ۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کی دوپہر 12 بجے ہونے جا رہا ہے، اجلاس میں حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سمیت انتخابی اصلاحات کے علاوہ بھی کئی اہم قوانین منظور کرانا چاہتی ہے ۔ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے پوری قوت سے حکومتی قانون سازی کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے  ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist