اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس 11بجےہوگا
Written by Prime FM92 on November 17, 2021
اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس 11بجےہوگا، اجلاس کی صدارت شہباز شریف اور یوسف رضا گیلانی کریں گے ۔
اپوزیشن کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، اجلاس سے شہباز شریف، بلاول بھٹو، اسعد محمود خطاب کریں گے۔
اجلاس میں مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہوگا اجلاس میں 29 بل پیش کئے جائیں گے جن کے 58 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں انتخابی ترمیمی بل 2021 پیش کیےجائیں گے، انتخابی اصلاحات کابل بابراعوان پیش کریں گے، انتخابی دوئم ترمیمی بل بھی پیش کیاجائےگا۔
کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف سےمتعلق بل پیش کیاجائےگا، اسلام آباد میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈفیسلی ٹیشن بل پیش کیا جائے گا،اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسزکارپورشن ترمیمی بل 2021 پیش کیاجائےگا۔