پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر پر قابو نہ پایا جا سکا ، سینکڑوں نئے کیسز سامنے آگئے

Written by on November 16, 2021

پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 314 مریض سامنے آگئے  جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جاں بحق ہونےو الے ایک شخص کا تعلق صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے ۔

گزشتہ روز لاہور سے 219 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ، راولپنڈی میں  25 ، گوجرانوالہ میں 18 ، ملتان میں 9 ، قصور میں  6 ، سرگودھا اور سیالکوٹ  میں 5،5 افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا۔

ادھر خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو ہو گیا ،  خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹےکےدوران ڈینگی کےمزید 150 کیسز رپورٹ ہوئے ،  صوبے میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد نو ہزار 492 ہو گئی ہے ۔

پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں جبکہ اب تک ڈینگی کے باعث 9 اموات ہو چکی ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist