انگلینڈ، اسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکا، 1شخص ہلاک

Written by on November 15, 2021

انگلینڈ کے شہر لیورپول میں اسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے افراد کی عمریں 21،26 اور 29 برس ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جس گاڑی میں دھماکا ہوا وہ ٹیکسی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والا شخص مسافر تھا، دھماکے میں ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist