ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم شروع

Written by on November 15, 2021

 ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم شروع کر دی گئی ۔ مہم کے دوران بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم شروع کر دی گئی ہے ، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا کہ  خسرہ اور روبیلا دونوں خطرناک بیماریاں ہیں، پنجاب میں 15 سے 27 نومبرتک مہم چلائی جائےگی جس میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں  کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق قومی مہم کے دوران ڈیڑھ لاکھ عملہ فرائض انجام دے گا، خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم نسلوں کو بچانے کےلیے ہے۔

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روبیلا کی ویکسی نیشن کا افتتاح کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کو میزیلس اور روبیلا سے پاک کرنا چاہتی ہے،  مہم میں 5 سال تک کے 8.2 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق مہم کے دوران 61 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین بھی دی جائے گی ، خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے100 فیصد محفوظ ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist