ایران میں 6.3 شدت کا زلزلہ ، جھٹکے سعودی عرب، امارات میں بھی محسوس کیے گئے

Written by on November 14, 2021

تہران ; پڑوسی ملک ایران کے شہر  بندر عباس میں شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔  ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی  ہے۔ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے اثرات متحدہ عرب امارات  اور سعودی عرب میں بھی پہنچے۔ ایران میں زلزلے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

یورپین میڈیٹرینن سیسی مولوجیکل سنٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اور ابتدائی طور پر اس کی شدت 6.0 تھی جو بعد میں بڑھ کر 6.3 ہوگئی۔ زلزلے کا مرکز بندر عباس سے 60 کلومیٹر دور تھا۔ جرمن ریسرچ سنٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1، فرانسیسی ادارے کے مطابق 5.9 ریکارڈ کی گئی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist