کراچی کی کو آپریٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی، 90 دکانیں متاثر
Written by Prime FM92 on November 14, 2021
شہر قائد کی کو آپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا۔ آتشزدگی کی وجہ سے اب تک 90 دکانیں متاثر ہو چکی ہیں۔
حکام کے مطابق صدر کے علاقے کو آپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہے، فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ متاثرہ مارکیٹ میں تقریباً 500 سے زائد دکانیں ہیں جن میں سے 90 سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔
آتشزدگی کے بعد واٹر بورڈ کے نیپا اور صفورا ہائیڈرینٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ فوکل پرسن ہائیڈرنٹس سیل کو فائر بریگیڈ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔