نیا چیف ایگزیکٹوپی سی بی کون ہوگا؟ اہم نام سامنے آگیا

Written by on November 14, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے نئے چیف ایگزیکٹو  کےلیےسابق کرکٹرہمایوں فدا  کا نام سامنے آیاہے۔

نجی  ٹی وی چینل کے مطابق ہمایوں فدا سابق سربراہ پی سی بی فداحسین کےصاحبزادے ہیں۔ فدا حسین جون 1963ء سے مئی 1969ء تک سربراہ پی سی بی رہے۔ ہمایوں فدا بینکنگ میں ہیومن  ریسورس(ایچ آر) کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ہمایوں فدا 2013ء سےبرطانیہ میں شعبہ ہیومن ریسورس سےوابستہ ہیں۔سید ہمایوں فدا حسین 39 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں جبکہ رمیز راجہ بھی انہیں سی ای او   پی سی بی تعینات کرنے کے خواہشمندہیں۔نئے سی ای اوکیلئے درخواستیں موصول  ہو  چکی  ہیں، ضابطے کے مطابق تقرری ہو گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist