خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے بڑی پابندی عائد کردی

Written by on November 14, 2021

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی عمل کیلئے ہدایات جاری کردیں ہیں جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات والے دن پولنگ سٹیشن کے اندر تصویر بنانے اور موبائل فون لیجانے پر پابندی ہوگی ۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشنز میں موبائل فون لے جانے یاتصویر بنانے پر پابندی ہو گی،ووٹنگ کے عمل پر کسی کو اثرانداز نہیں ہونے دیاجائےگا، فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی پر کارروائی کی جائے گی، پریذائیڈنگ افسر تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔الیکشن کمیشن نے مردوں اور خواتین کیلئے پولنگ سٹیشن پرالگ الگ راستوں کے انتظام کی ہدایت کی ہیں۔ مشترکہ پولنگ سٹیشن کی صورت میں فارم 17کے کالم میں اندراج کرناہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپر اکاونٹ فارم پرکرنا ضروری ہے،امیدواروں اور ایجنٹس کے دستخط بھی لینے ہوں گے،دونوں فارمز پرسینئر اے پی او کے دستخط کرانے ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ دونوں فارم مکمل کرکے آراو کو جلد پہنچانا ضروری ہوگا۔تمام انتخابی سامان متعلقہ اذراوکو پہنچانا ضروری ہے۔پولنگ افسر ووٹر کا اصلی شناختی کارڈ چیک کریں گے،سیکیورٹی اہلکار پریذائیڈنگ افسر کے احکامات کے پابند ہوں گے، الیکشن کمیشن نے کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی جاری کر دی ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist