ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on November 13, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج صبح ہی کوئی اچھی خبر مل جانے کی امید ہے اور راستے کی ایک بڑی دیوار بھی خودبخود گر جائے گی جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ اب اپنی تیاری کرلیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو جس بھی مسئلے میں پریشانی ہے۔ اس کا حل مل جائے گا مگر حل ہونے میں ابھی وقت درکار ہے اور گھر میں جو بھی کام بڑا کرنا ہے وہ پوری پلاننگ کے ساتھ ہونا چاہیے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
پرانا رکا ہوا کام جس کی امید نہ تھی وہ چل پڑے گا۔ اور ایک روزگار کا نیا سلسلہ بھی بنتا ہوا دکھائی دے گا۔ آج رکاوٹیں ختم ہونا شروع ہو جایں گی، ان شاءاللہ
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جس بھی شخص نے وعدہ کر رکھا تھا۔ فی الحال اس پر پورا نہیں اترے گا۔ اس لئے آپ اس پر مکمل توجہ مت رکھیں بلکہ اپنے طور پر اپنا کام کرنے کی کوشش ضرور کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ بیماری کی وجہ سے پریشان ہیں۔ صرف صدقہ دیں اور معاملات میں جہاں ماضی میں خرابیاں کی تھیں۔ اس کی توبہ بھی کریں۔ سب کچھ ان شاءاللہ ٹھیک ہو جائے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
حالات میں جو بھی خرابی محسوس ہو رہی ہے۔ وہ اب خود بخود ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آپ کو صرف اب اپنے بارے میں سوچ کر آگے بڑھنا ہے کامیابی چاہتے ہیں تو۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ نے اب خود کو کافی حد تک بدلا ہے۔ تو ان شاءاللہ اپنے نیک کاموں میں کامیابیاں بھی ملیں گی۔ آج اچھی سوچ رکھ کر قدم اٹھائیں۔ شام تک کیا حاصل ہوگا دیکھ لیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج صبح سے ہی صحت بوجھل محسوس ہوگی اور خطرہ رہے گا جیسے کچھ ہونے والا ہے۔ حالانکہ زائچہ میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ پھر بھی ہو سکے تو صدقہ دیں، زکر الٰہی ضروری ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بندش وغیرہ میں جکڑے ہوئے لوگوں کے لئے خوشخبری ہے۔ اس وقت آپ کو بس اپنے مقاصد کی طرف پیش قدمی کے لئے تیار ہو جانا چاہیے۔ اب لگتا ہے ہر چیز سے آزاد ہو گئے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ خود معامالت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اپنے طریقے سے ۔ اس کو سپرد اللہ کیوں نہیں کرتے۔ آج بس دعا کریں اور پھر راستے کیسے کھلتے ہیں دیکھیں۔ بس نیت صاف ہو۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کیوں پریشان ہیں۔ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں۔ اس سے ہر طرح کی مشکل آسان ہوگی اور موجودہ صورتحال سے نکلنے میں مدد بھی ملے گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا اور ہر طرح سے ان شاءاللہ مددگار دن رہے گا۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے ، ان شاءاللہ ہو جائے گا۔ آپ کی پرانی ایک بیماری بھی اب اپنے خاتمے کی جانب ہے۔