آج کراچی کے عوام حکومت مخالف مظاہرے میں شریک ہونگے، فضل الرحمٰن

Written by on November 13, 2021

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج کراچی کے عوام نالائق حکومت کے خلاف مظاہرے میں شریک ہوں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت کی صفوں میں دراڑیں واضح ہورہی ہیں، موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ہر دن گر رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو بھی اس حکومت کو چلنے کا موقع دے گا وہ مجرم ہوگا، بلاول سے ملاقات میں پی ڈی ایم پر بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی اور سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist