ایف بی آر کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ، مختلف پورٹلز تاحال کام نہیں کر رہے
Written by Prime FM92 on November 12, 2021
فیڈرل برانچ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ، سائبر حملے کے باعث ویب سائٹ کے مختلف پورٹلز تاحال کام نہیں کر رہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے سائبر حملے کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ، حملے کے بعد ویب سائٹ کے مختلف پورٹلز کام نہیں کر رہے جن کی بحالی میں 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔
ایف بی آر کی جانب سے بتایا کہ گزشتہ ماہ بھی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا تھا جبکہ اب بھی دوبارہ سائبر حملے کا خدشہ ہے ۔