یوم اقبال پر عام تعطیل کی قرار دار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

Written by on November 11, 2021

سینیٹ میں یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے 9 نومبر یوم اقبال کی چھٹی بحال کرنے کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی جسے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔سینیٹر کامل علی آغا نے قرارداد میں کہا کہ علامہ اقبال کی سالگرہ پر ہمیشہ چھٹی ہوتی تھی، کچھ عرصہ قبل یہ چھٹی ختم کردی گئی، میری خواہش ہے کہ 9 نومبر کی چھٹی بحال کی جائے۔اس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جواب سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے معاملہ کابینہ اور حکومت کے حوالے کردیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist