کراچی میں ایکس مل چینی کی قیمت میں مزید 12 روپے فی کلو کمی ، قیمت 96 روپے ہو گئی
Written by Prime FM92 on November 11, 2021
کراچی میں ایکس مل چینی کی قیمت میں مزید 12 روپے فی کلو کمی ہو گئی ، جس کےبعد ایکس مل کی چینی کی قیمت 96 روپے فی کلو ہو گئی ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہول سیل سطح پرچینی کی فی کلو قیمت 98 روپےکلو ہوگئی، ہول سیل سطح پرچینی 13 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے جبکہ ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت 125 روپےفی کلو ہو گئی ہے ۔
ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ریٹیل سطح پرچینی کی قیمت 5 روپےکلو سستی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن پرتاحال چینی دستیاب نہیں ۔ سٹور انتظامیہ کے مطابق نئے سٹاک کے آنے تک چینی کی فراہمی ممکن نہیں ۔