وزیر اعظم نے اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک سپیکر قومی اسمبلی کو سونپ دیا

Written by on November 11, 2021

وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رابطہ کیا ، وزیراعظم عمران خان نے سپیکر کو اپوزیشن منانے کا ٹاسک سونپ دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سےبتایا کہ وزیر اعظم نے اسد قیصر کو ہدایات دیں کہ اپوزیشن سے ای وی ایم، انتخابی اصلاحات اور دیگر بلز پر مشاورت کریں۔

ادھر مشترکہ اپوزیشن نے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے، حکومتی اتحادی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی بات ہوئی ہے، اتحادی جماعتوں کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist