نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ، شوکت ترین نے اہم ہدایات جاری کردیں
Written by Prime FM92 on November 11, 2021
مشیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایات جاری کردیں، جب کہ وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.67فیصد کا اضافہ ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ہونے والے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکریٹریوں نے بھی شرکت کی۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.67فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ تین اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے،پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے میں مل رہا ہے۔