سپریم کورٹ نے 16 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی برطرفی پر نظر ثانی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی

Written by on November 11, 2021

سپریم کورٹ نے 16 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی برطرفی پر نظر ثانی کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی ،  کیس کی سماعت 29 نومبر سے شروع  ہونے والے ہفتے تک ملتوی  کر دی گئی ۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے استدعا کی  کہ  عدالت 20 اگست کا فیصلے کو معطل کرے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ پہلی سماعت پر سپریم کورٹ اپنا ہی دیا فیصلہ کیسے مسترد کر سکتی ہے ؟، دو فاضل جج صاحبان فیصلہ دینے والے بنچ کا حصہ تھے ۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر فیصلے کی معطلی چاہتے ہیں ، جسٹس عمر عطا بندیال  نے کہا کہ انسانی بنیادوں کا جائزہ حکومت لے سکتی ہے ، عدالت نہیں ،  کسی کے حقائق اور قانونی نکات سن کر فیصلے سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ  یہ معاملہ شفافیت اور میرٹ پر بھرتیوں کا ہے ،  حکومت سرکاری خزانے سے خیرات نہیں کر سکتی ۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ سرکاری اداروں کا کام متاثر ہو رہا ہے ، برطرف ملازمین کی جگہ نئی بھرتیاں بھی نہیں ہو سکتیں ،  فیصلے سے 16 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہو رہے ہیں ۔ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ سرکاری اداروں کا کام پہلے بھی چلتارہا ،ا ب بھی چلے گا ،  کھلے دل سے کیس سن رہے ہیں ، اپنی غلطی نظر آئی تو اصلاح کریں گے ۔ 

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ  پارلیمان سے منظور شدہ قانون کا دفاع کرنا ہی میرا کام ہے  ۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ حکومت کیا چاہتی ہے ، درخواست میں کچھ واضح نہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist