“آئین کو تسلیم نہ کرنے والوں کےساتھ جنگ جاری رہے گی”فواد چوہدری کا دوٹوک اعلان

Written by on November 11, 2021

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سے مذاکرات آئین و قانون کے مطابق ہوں گے، ٹی ٹی پی کے جو لوگ آئین تسلیم نہیں کرتے ان کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔

 نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے پاکستان نے بہت اچھے انداز سے لڑی اور ہم کامیاب بھی رہے،افغان حکومت کہتی ہے ٹی ٹی پی کے کچھ لوگ پاکستان کے آئین کو تسلیم کرتے ہیں، جو آئین کو تسلیم کر کے پاکستان میں زندگیاں بسر کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی یہ ہی کہتے ہیں جو آئین کو تسلیم کرتے ہیں انہیں موقع دیں گے۔جب کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف اتفاق رائے نہیں تھا ،اس وقت میں ان چند لوگوں میں شامل تھا جو اس پر سخت اقدامات کے حامی تھے ،اب یہ جو ساری بریفننگ اور سارے معاملات ہوئے ہیں تو میں ان میں شریک ہوں ،ہر جنگ کو آپ نے اختتام تک لے کر جانا ہوتا ہے،ایک پوری نئی نسل پیدا ہوئی ہے جنہوں نے جنگ کے بعد کے حالات میں آنکھ کھولی ہے،جو بچے اس وقت پیدا ہوئے تھے اب وہ جواب ہو چکے ہیں ،اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے اس جنگ کو اگلی نسل تک لے کر جانا ہے ؟جس کا جواب نہیں میں ہے،جو لوگ پاکستان کے آئین کو تسلیم کریں گے ،ہم ان کو موقع دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کوکیوں طلب کیاگیاسمجھ نہیں آیا، ہوسکتا ہے شہدا کے والدین کو تسلی دینے کیلئے وزیراعظم کو طلب کیا گیا ہو ، ،نیشنل ایکشن پلان پر ساری جماعتیں اکٹھی بیٹھی تھیں اور اس سانحہ کے بعد پاکستان نے بطور ملک ساری سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر ہم نے بڑی اچھی لڑائی لڑی اور ہم فتح یاب ہوئے ،وزیراعظم نے چیف جسٹس صاحب کو یہی کہا کہ آپ جو بھی بتاتے ہیں ،ہمیں گائیڈ کریں کہ اور اس میں کس طرح سے آگے بڑھنا اور ایف آئی آر سے متعلق کیا کرنا ہے؟ سپریم کورٹ کا جو آرڈر آیا ہے اس میں ایف آئی آر سے متعلق کچھ نہیں لکھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist