“میں نے اسے اپنی بیوی بنایا” ملالہ یوسفزئی اور عاصر ملک کے ایجاب و قبول کی ویڈیو سامنے آگئی

Written by on November 10, 2021

نوبیل  انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل منیجر عاصر ملک کے ایجاب و قبول کی ویڈیو سامنے آگئی۔

نکاح کی ویڈیو میں عاصر ملک کو نکاح خواں کے  پیچھے “میں نے اسے اپنی بیوی بنایا” دہراتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ملالہ یوسفزئی اور عاصر ملک کے نکاح کی تقریب برمنگھم میں ملالہ کے گھر پر ہوئی۔ اس مختصر سی تقریب میں دولہا دلہن کے اہل خانہ نے ہی شرکت کی۔ ملالہ یوسفزئی کی جانب سے اپنے نکاح کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں تو چند ہی منٹوں میں ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist