پی ٹی آئی حکومت نے فی یونٹ ڈھائی روپے مہنگا کر کے اپنے ماضی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ، مرتضیٰ وہاب

Written by on November 9, 2021

ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ڈھائی روپے اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے فی یونٹ ڈھائی روپے مہنگا کر کے اپنے ماضی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے ۔

اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نا اہل حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم بھی دے مارا ہے ، سندھ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردتی ہے ، بجلی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ، سلیکٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist