“ووٹ کی عزت کی تذلیل کرنیوالے نواز شریف آج ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں” پیپلز پارٹی کھل کر میدان میں آگئی

Written by on November 9, 2021

 پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے نواز شریف پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہم 1967 میں لائے تھے ، اس وقت نواز شریف نے ووٹ اور ووٹرز کی عزت کی تذلیل کی تھی، آج یہی نعرہ لگا رہے ہیں ۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ لاہور کا بے تاج بادشاہ کہلوانے والے  اس حکومت کے حامی ہیں ، ہم کہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد لائیں ، پنجاب کی حکومت گر گئی تو وفاق کی خود بخود گر جائے گی مگر مسلم لیگ ن کہتی ہے کہ نہیں ہم چاہتے ہیں یہ حکومت پانچ سال پورے کرے ، ہم 2023کے شفاف انتخابات چاہتے ہیں ، مسلم لیگ ن کو پنجاب اور وفاق کی حکومت سوٹ کرتی ہے ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم سے جان نکل چکی ہے ، وہ ختم ہو چکی ہے ، پی ڈی ایم کی بنیاد پاکستان پیپلزپارٹی نے رکھی تھی  اور جب ہم اور اے این پی اس تحریک میں شامل تھے تو حکومت کی ٹانگیں کانپتی تھیں ، لیکن مسلم لیگ ن کے بیک ڈور رابطے ہیں ،  اگر نواز شریف اپنے ہی نعرے سے مخلص ہیں تو بیک ڈور رابطے ختم کرائیں ، ان کی جماعت کے اندر چلنے والے دو بیانیوں کو پہلے ایک پر لا کر دکھائیں ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  نواز شریف اپنی جماعت کے سیاست میں مداخلت کرنے والے ریاستی اداروں سے بیک ڈور رابطے ختم کرائیں ، عمران خان نے کل نئے پاکستان کے نام پر اور آج ریاست مدینہ کے نام پر  عوام کو دھوکہ دیا ، ہم اللہ اور رسول اللہ ﷺ سے محبت کرنے والے ہیں مگر دھوکے میں نہیں آئیں گے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist