پنڈورا پیپرز، حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

Written by on November 8, 2021

جماعت اسلامی پاکستان نے پنڈورا پیپرز کے حوالے سے کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنے وکلاء کے ہمراہ کل سپریم کورٹ میں  پٹیشن جمع کروائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پانامالیکس اور پنڈورا پیپرز میں شامل تمام افراد کا احتساب چاہتی ہے، پانامالیکس کے حوالے سے پہلے ہی جماعت اسلامی نے پٹیشن دائر کر رکھی ہے، اگر پانامالیکس میں شامل 436افراد کا احتساب ہوتا تو قوم دوبارہ مذاق نہ بنتی ۔

خیال رہے کہ صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیم آف جرنلسٹس (آئی سی آئی جے)  نے 3 اکتوبر کو پنڈورا پیپرز کے نام سے  200 سے زائد ممالک کی 29 ہزار سے زائد  آف شور کمپنیوں کی معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔ پنڈورا پیپرز آنے کے بعد جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔  

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist