ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on November 8, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج بہت انتظار کے بعد زائچہ مشکل سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے امید ہے کہ اب روزانہ کے حساب سے بہتری کا ردعمل شروع ہو جائے گا اور ایک نیا سلسلہ ملے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد کو کسی بندش نے تنگ کیا ہواتھا ان شاءاللہ اب وہ آزاد ہیں وہ آج کسی حوالے سے اچھی خبریں بھی ملیں گی جاری نحوست ختم ہوتے ہی اچھی خبریں شروع۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج آپ کو ایک غیبی انداز سے رقم کا حصول ممکن ہوگا اور جس بھی شصخ سے وعدہ ہوا ہے وہ بھی پورا ہو سکتا ہے آج کا دن ناراض لوگوں سے صلح کا بھی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کسی بات کو لے کر بالکل پریشان نہ ہوں اب صورت حال ایسی نہیں ہے کہ تنگ کر سکے۔ آج تو کسی جانب سے ایسی خبر ملے گی جو مستقبل کے حوالے سے بہتر ہو گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے اب آسان راستہ ہو گیا ہے بہت برسوں کے بعد تبدیلی کی خبریں بھی آنا شروع ہو گئی ہیں۔ اور جو لوگ قانونی معاملات کا شکار تھے وہ اب نکل جائیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنی اولاد اپنی بیوی بچے اور والدین کے سوا کوئی اور اپنا نہیں ان رشتوں کے علاوہ کسی اور کا اعتبار مت کریں۔ آج وراثت کے امور پر بھی کشیدگی کا خطرہ محسوس ہوتا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں اور زبان کو قابو میں رکھا کریں یہ زیادہ چلتی ہے تو بدنظری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آج صرف ضروری کاموں کو کریں شام سے پہلے گھر پر ہوں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
زائچہ بتا رہا ہے کہ بحکم اللہ بہتری تو آئی ہے اب صورتحال میں نمایاں بہتری ا ٓنے اور تبدیلی کے اچھے مواقع سامنے آئیں گے۔ آج بحرحال ایک بڑی ضرورت پوری ہو رہی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی قسم کی بندش نہیں ہے سب آپ کا وہم ہے۔ آج کا دن تو اچھا ہے آپ کے لئے اہم ضروری خبریں ہیں اور آپ کا سلسلہ کیسے بننے گا۔ یہ بھی معلوم ہو جائے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
غضہ کم کریں اب کون سا رشتہ بچا ہے۔ جو غصے کی نظر کریں گے اپنے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں وہ آپ کے لئے کافی ہے اور آج سارے کام سپرد اللہ ہیں کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
سفر کی خبر مل سکتی ہے اولاد کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ ہو سکتا ہے اور جن امور میں آپ کو رکاوٹ آ رہی تھی۔ وہ ایسے ختم ہو گی کہ عقل بھی حیران رہ جائے گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ اب اہم معاملات میں کامیاب ہونے کے قریب ہیں بس نیت صاف رکھیں اور سابقہ گناہوں کی توبہ بھی کریں کیوں آپ نے اپنے آپ کو دل لگی والے سلسلے میں لگایا ہوا ہے۔