مہلک کورونا وائرس مزید 20زندگیاں نگل گیا ، 471نئے کیسز رپورٹ
Written by Prime FM92 on November 7, 2021
مہلک کورونا وائرس مزید 20زندگیاں نگل گیا جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 471کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق اب تک پاکستان میں کورونا کے باعث 28ہزار538افراد جاں بحق ہو چک ےہیں
جب کہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12لاکھ 76ہزار711ہو گئی ہے ۔ سندھ میں چار لاکھ 71 ہزار733افراد کورونا سے
متاثر ہوئے ، سات ہزار595 جاں بحق ہوئے جبکہ 13ہزار61ایکٹو کیسز ہیں ۔ پنجاب میں چار لاکھ 41ہزار51افراد کورونا سے متاثر
ہوئے ، 12 ہزار 946 کا انتقال ہوا ، سات ہزار789ایکٹو کیسز ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار577افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، پانچ ہزار769افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار437 اب بھی
زیر علاج ہیں ۔
اسلام آباد میں ایک لاکھ سات ہزار131افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 944 مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے جبکہ 315موت و حیات کی
کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ گلگت بلتستان میں کورونا سے دس ہزار 394افراد متاثر ہوئے ، 186کا انتقال ہوا جبکہ 32 مریض اب بھی موجود ہیں ۔
بلوچستان میں 33ہزار332کورونا متاثرین سامنے آئے ، 357 مہلک وائر س کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے جبکہ 127 مختلف
ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34ہزار493افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ، 741کی اموات ہوئیں
جبکہ 49 زیر علاج ہیں ۔