ختم نبوت کا حلف نامہ نکاح نامے میں بہت ضروری ہے، چودھری پرویز الہٰی

Written by on November 7, 2021

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ختم نبوت کا حلف نامہ نکاح نامے میں بےحد ضروری ہے ۔

لاہور میں چودھر ی پرویز الٰہی سے اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے صدر علامہ زبیر احمد ظہیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پنجاب میں قانون سازی اسلامی اصولوں کے عین مطابق کی جائے ۔

اس موقع پر اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے صدر علامہ زبیر احمد ظہیر  نے کہا کہ  نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کروانا خوش آئند

ہے، قرآنی تعلیمات کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist