پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی، اتنا اضافہ کہ پاکستانیوں کی چیخیں کے ٹو پہاڑ کی چوٹی پر بھی سنائی دیں

Written by on November 6, 2021

 

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے قیمتوں میں اضافے کی حکومتی درخواست کی توثیق کرتے ہوئے  بجلی کی قیمت بڑھا دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ 68 پیسے جب کہ کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے ایک روپیہ 39

پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی  درخواست منظور کرلی گئی ہے۔  نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک

صارفین  پر بھی ہوگا تاہم ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اس سےاستثنیٰ حاصل ہوگا۔

نیپرا کے مطابق  بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف پر کیا گیا ہے جس سے سالانہ 135 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔ بجلی کی قیمت

میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے وفاقی حکومت نے نیپرا سے  بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دی تھی جس پر آج سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist