حکومت کے خلاف انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے؟ مریم نواز نے عوام سے رہنمائی مانگ لی

Written by on November 6, 2021

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے گڑھے میں داخل کر دینے کے بعد بھی گز بھر کی لمبی

زبانیں انہی کی نکل سکتی ہیں جو غریب کا درد نہیں جانتے۔ انہوں نے عوام سے سوال پوچھا کہ حکومت کے خلاف انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے؟

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نااہل حکمران کے  مسلط کردہ مہنگائی کے شدید عذاب کے باعث  فاقہ کشی سے تنگ آئے لوگ

 خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ ہر شعبے میں خطے کا سب سے پسماندہ ملک بنا دینے کے بعد بھی اوپر سے نیچے تک جھوٹ کا کاروبار  جاری ہے۔

جب حکمران کا دل عوام کی ہمدردی اور آنکھ حیا سے عاری ہو جائے تو یہی ڈھٹائی دیکھنے میں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آدھی سے زیادہ آبادی غربت کے گڑھے میں داخل کر دینے کے بعد بھی گز بھر کی لمبی زبانیں انہی کی نکل سکتی ہیں جو

غریب کا درد نہیں جانتے۔  ذرا پوچھو لوگوں سے کہ وہ 2017 والا نواز شریف کا پاکستان چاہتے ہیں یا تمہارا غربت، مہنگائی، بے

روزگاری،بدامنی، دہشت گردی اور فاقہ کشی والا پاکستان؟

مریم نواز  نے عوام سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اور مسلم لیگ ن عوام کے احساسات کی ترجمانی

اور ان کی تکالیف کا مداوا کرنا چاہتی ہے، آپ کی دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہے اور آپ کی آواز بننا چاہتی ہے۔ آپ کے

خیال میں اس سلسلے میں ہمارا سب سے موثر اور انتہائی اقدام کیا ہونا چاہیے ؟

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist