مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 28 ہزار 507 ہو گئی

Written by on November 5, 2021

 مہلک کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 507 ہو گئی ہے ،  ملک بھر میں 22 ہزار 741 ایکٹو کیسز ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کےمطابق  مہلک وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 افراد

جاں بحق ہوئے ،  515 کیسز سامنے آئے  جبکہ  340 افراد صحتیاب ہوئے ۔

ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ  75 ہزار 673 ہو چکی ہے ۔ سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے

جہاں چار لاکھ 71  ہزار 205 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 580 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 12 ہزار 918 اب بھی زیر علاج ہیں

۔ پنجاب میں چار لاکھ 40 ہزار  788 افراد میں کورونا پایا گیا ، 12 ہزار 940 افراد جاں بحق ہوئے ، سات ہزار 868 افراد اب بھی زیر علاج

ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 427 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، پانچ ہزار 761 افراد جاں بحق ہوئے ، صوبے میں ایک لاکھ 447

ایکٹو کیسز ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ سات ہزار 63 افراد میں کورونا پایا گیا ، 943 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، 305 اب بھی زیر علاج ہیں ۔ 

گلگت بلتستان میں 10 ہزار  392 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 186 افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کر گئے جبکہ 30 مختلف ہسپتالوں

میں زیر علاج ہیں ۔  بلوچستان میں  33 ہزار 307 افراد میں کورونا پایا گیا ،  356 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے  ، 121 ایکٹو کیسز ہیں ۔

آزاد کشمیر میں  34 ہزار 491 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، ریاست میں  741 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 52  مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist