حکومت کا رات کی تاریکی میں سوئی ہوئی پاکستانی قوم پر پٹرول بم حملہ ، قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Written by on November 5, 2021

حکومت نے رات کے آخری پہر مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں ستائی ہوئی پاکستانی عوام پر ’پٹرول بم‘ گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں ہوشربا اضاٖفہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے ’ریلیف پیکج‘ کے ایک روز بعد ہی پیٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق پیٹرول

کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔  نوٹیفکیشن

کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت چھ روپے27 پیسے اضافے سے

116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی

قیمت114روپےسات پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور

پیٹرولیم کی مد میں زیادہ دباؤخود برداشت کیا ہے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist