کورونا کے باعث مزید 19 افراد جاں بحق ، 580 نئے کیسز سامنے آگئے

Written by on November 4, 2021

  مہلک کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 580 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق   گزشتہ 24 گھنٹے میں43 ہزار 901 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد رہی۔ حالیہ اموات کے بعد  ملک بھر میں کورونا کےباعث اموات کی تعداد28 ہزار 496 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 75 ہزار 158 ہو گئی ہے ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 978، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 678،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 319،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 22 ،  بلوچستان میں 33 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 489 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist