لاہور میں چینی کا فی کلو ہول سیل ریٹ 141 روپے ہو گیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ
Written by Prime FM92 on November 4, 2021
چینی کی قلت کے باعث لاہور میں چینی کا فی کلو ہول سیل ریٹ 141 روپے ہو گیا ، لاہور میں مقامی چینی کا 50 کلو تھیلا 7 ہزار 50 روپے کا ہوگیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور کی اکبری منڈی میں 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت 7 ہزار 50 روپے مقرر کی گئی ، چینی کا فی کلو ہول سیل ریٹ 141 روپے ہو گیا۔ درآمد شدہ باریک چینی کا تھیلا 4 ہزار 356 روپے میں دستیاب ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں چینی کے 50 کلو تھیلے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، ہول سیلر ڈیلرز کے مطابق ملز مالکان چینی سپلائی نہیں کر رہے ۔