عظمی بخاری نے وزیراعظم کو ’ظل تباہی ‘ اور ریلیف پیکج کو ’فراڈ پیکج ‘قرار دے دیا
Written by Prime FM92 on November 4, 2021
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اب عمران خان کا حساب شروع ہونا ہے، عمران خان اس ملک میں واحد حکمران آیا ہے جو آٹا چینی بھی کھا گیا ،عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے اب عام آدمی کو باہر نکلنا ہو گا،ظل تباہی نے ریلیف پیکیج نہیں”فراڈ پیکیج” کا اعلان کیا،ہمیں اس فراڈ پیکج کی کوئی ضرورت نہیں،یہ فراڈ پیکج عمران خان صاحب اپنے پاس رکھے اور ہمیں 2018ء والا پاکستان واپس کریں۔
تفصیلات کےمطابق ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے سائرہ افضل تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے حساب کا وقت ختم ہو چکا ہے،اب عمران نیازی حکومت کو تبدیلی کے نام پر لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا ،اب یہ ترلوں منتوں پر اتر آیا ہے،یہ وہ حکمران ہے جو غریب آدمی کی سسکیاں نہیں سن سکتا،یہ وہ حکمران ہے جو ریاست مدینہ کا نام تو لیتا ہے لیکن غریب آدمی کی شکایت سننا بھی گواراہ نہیں کرتا ،اس نالائق اور نا اہل وزیراعظم کے ہوتے ہوئے پاکستان کے مسائل میں اضافہ تو ہو سکتا ہے کمی نہیں ہو سکتی
انہوں نے کہا کہ ظل تباہی کے اعلان کے بعد سب سے پہلے گھی کی قیمت میں 19روپے اضافہ ہوا،چینی کا فی کلو ریٹ 134روپے سے 140روپے تک کلو پہنچ گیا ہے،اکبری منڈی میں چینی تھوک ریٹ پر 134روپے اور عام مارکیٹ میں 140روپے کلو فروخت ہورہی ہے،پشاور،کراچی،کوئٹہ اور گوجرنوالہ میں بھی چینی 135روپے کلو فروخت ہورہی ہے،عمران خان کواپنانام تبدیل کرکے”مسٹر فراڈیہ” رکھ لینا چاہیے،ایک فراڈیہ پنجاب میں بیٹھا ہے دوسرا فراڈیہ وفاق میں بیٹھ کر عوام کے جیبوں پر ڈاکے مار رہا ہے،عمران خان عوام نہیں اپنے دوستوں کے پیارے بن کر رہ گئے ہیں،اب عمران خان نے اپنی آٹا ،چینی چوری کا حساب دینا ہے،ہم اسے کسی صورت چھوڑنے کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔