نمیبیا کو شکست، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Written by on November 2, 2021

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ 2 کے اس میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 

ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے بلے بازوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔

پاکستانی اوپنرز نے محتاظ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری پارٹنر شپ بنائی۔

قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان 70 رنز بنا کر 113 کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہیں ڈیوڈ ویسا نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 5 گیندوں کے مہمان بنے، جن پر انہوں نے اتنے ہی رنز بھی بنائے اور یوں قومی ٹیم 122 پر دو وکٹوں سے محروم ہوگئی۔

اس کے بعد محمد حفیظ آئے اور محمد رضوان کا خوب ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر 26 گیندوں پر ناقابلِ شکست 67 رنز کی برق رفتار پارٹنر شپ بنائی۔

محمد رضوان کے بلے نے ایک مرتبہ پھر رنز اگلے اور وہ 50 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 رنز بنا کر ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ محمد حفیظ 16 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist