موٹروے کا شاندار اقدام، موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ اور دیگر سپیئر پارٹس تقسیم کرتے ہوئے زبردست مہم کا آغاز

Written by on November 2, 2021

قومی شاہراہوں پر چلنے والی ٹریفک میں موٹرسائیکل سوار سب سے ذیادہ غیر محفوظ ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ قومی شاہرات پر موٹرسائیکل سواروں کے حادثات کی وجوہات پر کام کرنا موٹروے پولیس کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ہیلمٹ، عقبی شیشوں، فرنٹ اینڈ بیک لائیٹس اور سائیڈ انڈیکیٹرز کی افادیت سے متعلق لاہور میں روڈ سیفٹی مہم کے انعقاد پر کیا۔

سیفٹی ہیلمٹ کی مہم کی آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ ٹریفک حادثات میں جان گنوا دیتے ہیں اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق عالمی سطح پر ہونے والے حادثات کا شکار ہونے والوں میں موٹرسائیکل سوار اٹھائیس فیصدہیں جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔

موٹرسائیکل سوارں کے حادثات کی سب سے بڑی وجہ موٹرسائیکلوں کی لائٹس کا خراب ہونا، بیک ویو شیشوں کواستمعال نہ کرنا ہے ہیڈ اور بیک لائٹس نہ ہونے سے رات کے وقت موٹرسائیکل سوار نمایاں نہیں ہوتے اور موٹرسائیکل پر سائیڈ شیشے نہ ہونے کی وجہ سے سوار پیچھے آنے والی ٹریفک کے بہاو کو دیکھ نہی پاتا۔ موٹرسائیکل کے حادثات میں سر کی چوٹ موت، مستقل معذوری اور شدید زخم کا باعث بنتی ہے۔سر کی چوٹ کو معیاری ہیلمٹ کے استعمال، ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی کے اصولوں پر کاربند ہو کر بچایا جا سکتا ہے۔

مہم کے دوران پر موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے گئے، سا ئیڈ انڈیکیٹر اور ٹیل لایٹس لگائی گئی او ر موٹرسائیکلوں پر عقبی شیشے نصب کیے گئے۔ موٹرسائیکل سواروں کو سفرکے دوران احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہ بھی کیا گیا۔مہم کے دوران اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ ہیلمٹ نہ صرف موٹر سائیکل چلانے والے بلکہ پیچھے بیٹھے شخص کے لئے بھی انتہائی اہم ہے۔موٹرسائیکل سواروں کو یہ بھی بتایا گیا کہ موٹرسائیکل پر پیچھے دیکھنے والے شیشے مت اتاریں،آہستہ رفتار کو اپناتے ہوئے روڈکے انتہائی بائیں جانب رہیں، موبائل فون کے استعمال اور ٹرپل سواری سے پرہیز کریں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist