گنے کی کم از کم قیمت کیا ہوگی؟ حکومت نے ریٹ کا اعلان کردیا
Written by Prime FM92 on October 31, 2021
پنجاب حکومت نے گنے کی نئی قیمت مقرر کردی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق فی من گنا 225 روپے میں خریدا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس سال گنے کی فصل کے لیے ہم نے کم از کم قیمت 225 روپے فی من رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سنہ 2018 تک گنے کے کاشتکار کو 180 روپے کی سرکاری قیمت کی بجائے کئی کئی ماہ بعد 110-120 روپے ملتےتھے، ہماری پالیسیز کی وجہ سے کاشتکاروں کو تین سال میں فصل کا بہترین اور بروقت معاوضہ ملا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت نے شوگر ملوں سے پچھلے ادوار کے اربوں روپے کے بقایا جات بھی کسانوں کو واپس دلوائے۔ عثمان بزدار کے مطابق فصل کے معاوضے کی “بنک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی” کا قانون بھی بروقت اور کٹوتی کے بغیر ادائیگیوں کو یقینی بنائے گا، کاشتکاروں کےحقوق کا تحفظ اور ان کی خوشحالی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔