مہلک کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جان بحق ، کورونا متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار 78 ہو گئی

Written by on October 31, 2021

 مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا مگر وائرس سے اموات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوئے ۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں حالیہ اموات کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 449 ہو گئی ہے ۔  پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

سندھ میں کورونا سے چار لاکھ 69  ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 567 اموات ہوئیں جبکہ 12 ہزار 994 ایکٹو کیسز ہیں ، پنجاب میں چار لاکھ 40 ہزار 139 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ،  12 ہزار 915 کی اموات ہوئیں۔ صوبے میں سات ہزار 761 ایکٹو کیسز ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 968 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، پانچ ہزار 745افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار 787 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 896 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 940 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 319 اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390 افراد میں کورونا پایا گیا ، گلگت میں مہلک وائرس کے باعث 186 افراد جاں بحق ہوئے اور 53  مریض موجود ہیں ۔ بلوچستان میں  33 ہزار 248 کورونا کیسز سامنے آئے ۔ 356 افراد کی اموات ہوئیں ، 105 ایکٹو کیسز ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 477 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 740 افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 75 مریض اب بھی موجود ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist