ملکی صورتحال پر حکومت کا معاہدہ طے پا گیا ،معاملے پر سٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کر دی گئی

Written by on October 31, 2021

 ملکی صورتحال پر حکومت کا معاہدہ طے پا گیا ، مفتی منیب الرحمان نے حکومتی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے پر سٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے ۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ تمام فریقین نے بصارت سے کام لیا ، فریقین کی جانب سے جوش پر ہوش کو ترجیح دی گئی ، معاہدے کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی ، سٹیئرنگ کمیٹی میں علی محمد خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت ، سیکرٹری داخلہ ، مفتی غلام غوث بغدادی ، انجینئر رفیق شامل ہیں ، سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت علی محمد خان کریں گے ، کمیٹی آج سے ہی فعال ہو گی ۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں معاہدے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ، فریقین نےبہترین حکمت اور تدبر سے بہترین فیصلہ کیا ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist