سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبہ زیادہ ٹیکس دینے والے شہری کے نام ہو گیا

Written by on October 30, 2021

سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبہ زیادہ ٹیکس دینے والے شہری کے نام ہو گیا، ایک رب روپے کی لاگت سے تعمیر شاہراہ پر ٹیکس دہندہ کی تختی لگا دی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی شاہراہ کا افتتاح زیادہ ٹیکس دہندہ شہری خواجہ عرفان سے کروایا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ کا ایک اور میگا پراجیکٹ ٹیکس پیئر کے نام ہوا، ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی حکومتی سطح پر ہونا ضروری ہے،سیالکوٹ میں 20 ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ  فنڈز کے اجراپر وزیراعظم اور وزیر اعلی ٰعثمان بزدار کا شکر گزار ہوں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist