“”یہ بلڈنگ بھی فارغ ہو گئی “”, سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تجوری ہائٹس کی اراضی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیدیا
Written by Prime FM92 on October 28, 2021
سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے تجوری ہائٹس کی اراضی کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہو گیا کہ اراضی آپ کی نہیں ، اراضی ریلوے کی ہے یا نہیں ، یہ ابھی طے نہیں کر رہے ۔
تجوری ہائٹس کی اراضی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ہوئی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ زمین کی منتقلی کا طریقہ کار ہی غلط اختیار کیا گیا ہے ، “”یہ بلڈنگ بھی فارغ ہو گئی “”, اراضی ایک سروے نمبر سے دوسرے سروے نمبر میں کیسے منتقل ہوئی ، سرکاری محکموں میں ٹائٹل تبدیل ہوا ہوگا مگر قانون کے تحت نہیں ، سرکاری محکموں پر دعویٰ کریں وہ آپ کی مرضی ہے ۔ سروے نمبر 190 سے اراضی سروے نمبر 188 میں غیر قانونی طور پر منتقل ہوئی ، اراضی منتقلی کا جو طریقہ اختیار کیا گیا وہ جرم ہے ۔