کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف ایکشن شروع، کتنے لوگ گرفتار کرلیے گئے؟ بڑی خبر آگئی

Written by on October 28, 2021

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے  سائبر کرائم ونگ نے کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف مختلف شہروں میں آپریشن کیا ہے جس کے دوران 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق آپریشن لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں کیا گیا۔ اس دوران کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے والے 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ ملزمان سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصاویر اپ لوڈ کررہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ دہشت گرد گروہ جیسا سلوک کیا جائے گا اور اس  سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں  پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist