زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر کے تیسرے ہفتے تک 24 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ، وزارت خزانہ نے اقتصادی رپورٹ جاری کردی

Written by on October 28, 2021

  وزارت خزانہ نے اقتصادی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق زرمبادلہ ذخائر ستمبر کے تیسرے ہفتے تک 24 ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 3.4ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

 وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات میں گزشتہ  برس کے مقابلے میں 29.9فیصد اضافہ ہوا ، تین ماہ میں برآمدا ت کا حجم 6.9 ارب ڈالرز رہا ۔ تین ماہ میں درآمدات کا حجم18.7ارب ڈالر رہا۔حکومت اقدامات کے تحت درآمدات کو کنٹرول کیا جا رہاہے ۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر ترسیلات زر 8ارب ڈالر رہیں ، زرعی شعبے کی پیداوار  مقررہ ہدف 3.5فیصد سے زیادہ رہے گی ، ایف بی آر نے جولائی تا  ستمبر 1396ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا، جولائی تا اگست بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.9فیصد رہا ۔ جولائی سے اگست تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.26فیصد اضافہ ہوا، تین ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 4فیصد کمی ہوئی ۔جاری کھاتوں کے خسارے کے ساتھ معاشی بحالی کی توقع ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist