“کالعدم تنظیم کی فائرنگ اور تشدد سے 4 پولیس اہلکار شہید، 263 زخمی ہوچکے” آئی جی پنجاب نے اعداد و شمار جاری کردیے

Written by on October 27, 2021

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس (آئی جی ) راؤ سردار نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے حالیہ دھرنے کے دوران اب تک فائرنگ اور تشدد سے چار پولیس اہلکار شہید اور 263 زخمی ہوچکے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  کالعدم تنظیم نے توڑ پھوڑ کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا،کسی گروہ کی خاطر ریاست اپنے قوانین نہیں بناسکتی۔چند روز قبل لاہور میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا۔کیا پولیس اہلکار عاشقان رسول ﷺ نہیں ہیں؟آج پولیس اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔ ہم ہر صورت امن وامان کی فضا قائم کریں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist