پروگرام کے دوران شعیب اختر اور نعمان نیاز میں ناخوشگوار واقعہ ، پی ٹی وی سپورٹس نے بڑا قدم اٹھا لیا
Written by Prime FM92 on October 27, 2021
گزشتہ شب نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد پی ٹی وی سپورٹس پر پروگرام کے دوران میزبان نعمان نیاز اور سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کے درمیان ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر شعیب نے پروگرا م سے اٹھ کر چلے گئے اور استعفیٰ دیدیا جبکہ بعدازاں انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے واقعہ پر روشنی بھی ڈالی ۔
سرکاری ٹی وی نے پروگرام کے دوران پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا جس میں نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی ۔
سوشل میڈیا پر نعمان نیاز کی جانب سے شعیب اختر کو براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں چلے جانے کا کہنے پر کافی ہنگامہ برپا ہے اور صارفین سابق فاسٹ باولر کے حق میں آگے آتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر اس وقت شعیب اختر اور نعمان نیاز کا ٹرینڈ تیزی سے عوام میں مقبول ہورہاہے اور ایک نئی بحث چھڑ گئی جس میں نعمان نیاز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔
شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کا رویہ ناقابل برداشت تھا، مجھے لائیو شو میں چلے جانے کو کہہ دیا گیا۔ان کا کہنا تھا مجھے سمجھ نہیں آیا کہ ڈاکٹر نعمان نے ایسا کیوں کہا، قومی ٹی وی پر ایک اسٹار کی یوں توہین مناسب نہیں، بریک پر مجھے اندازہ ہوا کہ غیر ملکیوں کے سامنے کیا امیج جائے گا، ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کسی طرح معاملے کو ختم کریں۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ معاملے کو ختم کرنے کے لیے میں نے کہا کہ ہم مذاق کر رہے تھے، میں نے ڈاکٹر نعمان سے کہا کہ کہ معذرت کر لیں لیکن جب انہوں نے معذرت نہیں کی تو میں نے شو چھوڑ دیا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا میں نے معاملے کو پروگرام میں سنبھالنے کی کوشش کی مگر ڈاکٹر نعمان نے میری توہین کی، غیر ملکی اسٹارز اور قومی اسٹارز کیا سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے، ڈاکٹر نعمان نے معافی نہیں مانگی اس لیے میں نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
Multiple clips are circulating on social media so I thought I shud clarify. pic.twitter.com/ob8cnbvf90
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 26, 2021
اس سارے معاملے پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک سٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے، وہ تو ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شعیب اختر ملک کے لیے جو اعزازات لائے ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔ڈاکٹر نعمان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، ہم طویل عرصے سے دوست ہیں، میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔
I wonder why one has to be reminded @shoaib100mph is a star. He has been the best of the best, he shall always be. He has brought laurels to the country is undeniable. One side of the story always attracts nonetheless having been friends for ages I’ll always wish him the best.
— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) October 26, 2021