سعودی عرب کے ڈالروں کے اثرات! پاکستان میں سونا اتنا زیادہ سستا ہوگیا کہ پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں

Written by on October 27, 2021

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد ایک ہی دن میں بڑی کمی ریکارڈ  ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونا 7800 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت چھ ہزار 687 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ چھ ہزار 481 روپے ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں تاریخی 4200 روپے اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی دراصل ڈالر کی قدر گھٹنے کا ثمر ہے۔ گزشتہ روز سعودی عرب نے پاکستان کو چار ارب 20 کروڑ ڈالر کا پیکج دیا تھا جس کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قیمت ایک ہی دن میں دو روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist