ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ ) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on October 27, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں وہ ابھی انتظار کریں، کیوں خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، ابھی جو چل رہا ہے، اس پر مکمل توجہ کی ضرورت ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 روزگار کے حصول کے لئے اگر سفر کرنا ضروری ہے تو ضرور کریں اس وقت حالات ایسے ہی بن رہے ہیں اور ہجرت میں برکت بھی ہے، اس پر کبھی غور کرنا چاہیے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 روزگار کے حوالے سے شاہد کوئی نئی خبر سامنے آ جائے، اس وقت مالی معاملات میں زبردست بہتری کا امکان بھی ہے اور ایک رکا ہوا کام بڑی تیزی سے بھی ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ اپنے راستے کو بار بار تبدیل مت کریں۔ کیوں اپنی ہی جان کے دشمن ہو رہے ہیں۔ پہلے ہی بے شمار مخالفین پیدا کر لئے ہیں اور اب الٹے کاموں میں پڑے ہیں خیال کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جو لوگ کسی دوسرے کے کاموں میں وقت ضائع کررہے ہیں وہ اگر اتنا اپنے کام پر توجہ دیتے تو پھر صورت حال ہی مختلف ہوتی۔ ابھی بھی موقع ہے روزگار کا معاملہ دیکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آج اچھا دن ہے کافی عرصے سے جن پریشانیوں نے گھیرے میں لے رکھا تھا۔ وہ اب ختم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ آپ کو آج شام تک ہی اچھی خبریں مل سکتی ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ کو جن بھی معاملات میں کل تک مشکل پیش آ رہی تھی۔ آج وہ ختم ہو جانے کی امید ہے اور ایک اچھی سکون والی خبر کسی وقت بھی مل سکتی ہے۔ آج اچھا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آپ کو سخت مالی مشکلات درپیش ہیں۔ اس وقت اس سے نکلنے کے لئے آپ کو استخارے سے مدد لینی ہوگی، کیونکہ رکاوٹیں بڑی تیزی سے زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آج ایک اہم دن ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ جس میں اپنے لئے کوئی بڑا فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے اور آنے والے دنوں کے بارے میں اہم اطلاع بھی ملے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آپ کے لئے یہ ہفتہ قدرے مشکل ہے، مگر آج کا دن ایک غیر متوقع طور پر فائدہ ضرور دے گا۔ اس کو پکڑ لیں تاکہ آئندہ کے دن مشکل بھی نہ لگیں۔ آج توجہ رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 جن حالات کی وجہ سے آپ کو بڑا فیصلہ لینا چاہتے ہیں تو ہو سکے تو اس میں ابھی ایسا نہ کریں۔ آپ کو مزید وقت لینا ہوگا۔ ابھی تو صدقہ دینے کا مشورہ ہے آپ کو۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آپ جو چاہ رہے ہیں وہ آج تو ممکن نہیں ہے، البتہ آج کسی اور جانب سے وہ کام ہو سکتا ہے، جس کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا۔ آج بڑا ہی اہم اور اچھا دن رہے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist