راولپنڈی ٹریفک پولیس نے مری روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا

Written by on October 27, 2021

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے مری روڈ فیض آباد سے کنٹینرز لگا کر دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند کردیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس نے عوام سے کہا کہ شہری ایکسپریس وے اور آئی جے پی روڈ سے راولپنڈی داخل ہوں ، نائنتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم رو ڈکی طرف ڈائیورشن ہے ،پنجاب ہاو¿س ڈائیورشن کی وجہ سے ٹریفک کو جھنڈا بازار کی طرف موڑا جا رہا ہے ، حیدر روڈ ٹرن سے مری روڈ کی طرف بھی ڈائیورشن لگائی گئی ہے ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو صدر کی طرف موڑا جا رہا ہے ، جڑواں شہروں میں داخلے کیلئے پشاور روڈ کا استعمال کیا جا سکتاہے ، اولڈ ائیر پورٹ روڈ بھی کلیئر ہے ، روات سے راولپنڈی کیلئے جہلم روڈ استعمال کی جا سکتی ہے ، اولڈ ائیرپورٹ روڈ بھی کلیئر ہے ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے پٹرولنگ افسر تعینات کر دیے گئے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist