پٹرول کی قیمت کتنی بڑھے گی؟ ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کی ابھی سے چیخیں نکل جائیں

Written by on October 26, 2021

آئل مارکیٹنگ  کمپنیر کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے انڈسٹری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے کے باعث یکم نومبر  سے  پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جاسکتی ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں سات روپے اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت نو روپے تک بڑھائی جاسکتی ہے ۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا کہنا  ہے کہ اگلے پانچ دن  کے دوران درآمد  ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ  پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا تعین کرے گا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist