ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on October 25, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 جن افراد کو روز گار میں مشکلات کا سامنا ہے آج وہ ان شاءاللہ بڑی اچھی بہتری کی جانب پیش قدمی کریں گے اور جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ کرلیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ کو بلا وجہ کی پریشانیوں نے گھیرا ہوا ہے آپ کیوں اللہ پاک سے سچے دل سے رجوع نہیں کرتے کیا وجہ ہے۔ ابھی بھی وقت ہے نماز کو پکڑیں اور معاملات ٹھیک کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جن افراد نے اپنے روز گار میں تبدیلی کرنی ہے وہ اللہ پاک کا نام لے کر کر لیں میرے اللہ نے چاہا تو وہ کامیاب ہوں گے اور بری پریشانی سے بھی آج نجات ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ اس معاملے کو اب دل سے نکال دیں جس کی وجہ سے زندگی میں اتنی ٹینشن رہی ہے نئے انداز سے زندگی کا آغاز کریں میرے اللہ نے چاہا تو اب سب اچھا ہی ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ کیوں پریشان ہیں آج تو اس سے نکلنے کا سلسلہ بننے جا رہا ہے اور جس بھی معاملے کو لے کر آپ کو زندگی میں الجھن چل رہی ہے وہ اب حل ہونے کے قریب ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آج کا دن اہم اور کئی حوالوں سے اچھا ہے آپ جس بھی کوشش میں لگے ہوئے تھے اب اس کی کامیابی کے قریب ہیں اور آج کچھ رقم بھی مل جانے کی امید ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 جو آپ کے لئے مشکلات پیدا کر رہے تھے وہ آج ان شاءاللہ بھاگ جائیں گے آپ اس کے بعد اپنے کام میں لگ جائیں آپ کو اپنے مقاصد میں بڑی اچھی کامیابی ملے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 حالات نازک چل رہے ہیں آپ سے کس مقام پر غلطی ہوئی ہے آپ کو اندازہ نہیں ہو رہا۔ اس لئے استخارہ کر کے اپنی غلطی کی اصلاح کریں۔ اللہ سے مدد مانگیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 اللہ سے ہی صرف مدد مانگنی ہے دوسروں کے سامنے دست سوال مت کریں اس وقت صورتحال روحانی حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک کرنے ہیں اور جلد کریں تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جو لوگ کسی انجانی بندش یا مشکل میں مبتلا ہیں وہ ان شاءاللہ اب جلد ہی اس میں سے نکل جائیں گے اور گھر میں آج کوئی اچھی خبر ملنے کی بہت امید ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 ایک رکا ہوا کام تو ہو جائے گا ان شاءاللہ مگر آپ فضول کاموں میں کیوں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں وہ حالات نہیں ہیں اب تو کچھ کریں گے تو کچھ ہاتھ آئے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آپ کا ایک بند سلسلہ ٹھیک ہونے کی امید ہے مگر جلد بازی کو اپنے اندر سے نکال کر حکمت عملی سے چلنے کی کوشش کریں۔ میرا اللہ ضرو ہم پر اپنی مہربانی فرمائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist